عراق کے دارالحکومت بغداد کے صدر شہر میں پیر کو ہوئے خودکش کار بم دھماکے
میں 24 افراد ہلاک ہو گئے اور شدت پسندوں نے آج سمارا میں دو پولیس تھانوں
پر حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق بغداد سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع سمارا شہر
میں خود کش
جیکٹ پہنے مسلح افراد نے دو پولیس تھانوں پر حملہ کر کے کم سے کم سات پولیس
اہلکاروں کو قتل کر دیا۔آخری خبریں ملنے تک سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری تھی اور علاقے میں غیر معینہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔